سپریم کورٹ کراچی رجسٹری—فائل فوٹو

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے 4 تک ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے 4 تک ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے رجوع کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کیسز دوبارہ سن کر میرٹ پر فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیے فوتگی کوٹے پر بھرتی کا معاملہ، سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست کیخلاف دائر اپیل خارج

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کا مؤقف سنے بغیر ہی فیصلہ جاری کر دیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گریڈ 1 سے 4 پر بھرتیوں سے روک دیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ معمولی گریڈز پر نوکریاں ہیں، اب مالی اور چوکیداروں کے کیا انٹرویو کریں گے؟

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کیسز دوبارہ سن کر فیصلہ جاری کرے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہ سندھ ہائی کورٹ سپریم کورٹ میں گریڈ 1 کورٹ نے

پڑھیں:

بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، ابتدائی مرحلے میں مختلف تین عہدوں پر ایک ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد پاکستان ریلویز کے اندرونی نظم و نسق، مسافروں کی سیکیورٹی اور ریلوے اثاثوں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ ASI اور کانسٹیبلز کی تعیناتی سے ریلوے پولیس کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، بالخصوص ان علاقوں میں جہاں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

 میڈیا رپورٹ کے مطابق  81 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا لازم ہے۔ ان بھرتیوں میں 69 مرد، آٹھ خواتین اور چارنشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ  914 کانسٹیبل جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 نشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔ کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک سی گریڈ رکھی گئی ہے۔

بھرتیوں کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ امیدواروں سے درخواستیں حاصل کرنے کے بعد تحریری امتحان، جسمانی ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اشتہارات جلد قومی اخبارات اور متعلقہ سرکاری ویب سائٹس پر جاری کیے جائیں گے۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

حکومت نے اس عمل میں خواتین اور اقلیتی برادری کے لیے مختص کوٹے کو یقینی بنایا ہے تاکہ تمام طبقات کو برابر کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا 
  • جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ جاری
  • وقف قانون پر سپریم کورٹ کی متوازن مداخلت خوش آئند ہے، مسلم راشٹریہ منچ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو کام سے روکنے کے حکم کے بعد ایک اور اہم پیش رفت
  • سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا
  • سپریم کورٹ: تہرے قتل کے مجرم اورنگزیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار
  • بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کا فیصلہ