موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافہ بھتے کی مانند ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافے کو بھتہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: این ایچ اے کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ، نئی شرح کیا ہے؟
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کے لیے یہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافہ بھتے کی مانند ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 50 فیصد اضافے کا کوئی جواز نہیں، یہ قابل مذمت ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔
یہ اقدام پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ایک غیر سیاسی شخصیت کو سنجیدہ نوعیت کی ذمہ داریاں دینے کی کلاسیکل مثال ہے۔ ایک حقیقی سیاسی نمائندہ شخصیت کے لیے عوام کی فلاح و بہبود پہلی ترجیح ہوتی ہے۔
اس اضافے کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ وزارت مواصلات ایسے شخص کے پاس ہے جو پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہے اور این ایچ اے وزارت مواصلات کے ماتحت اتی ہے۔
مزید پڑھیے: موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف کیس، وفاقی حکومت سے جواب طلب
اپنی بری کارکردگی کو چھپانے کے لیے این ایچ اے نے لوگوں کے استحصال کا فیصلہ کیا ہے جو قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ائندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت میں غیر ترقیاتی اسکیموں کے لیے بہت بڑے فنڈز مختص کیے ہیں جس کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال پچھلے سال کی نسبت زیادہ قرضے لیے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی ایگزیکٹو کمیٹی میں اس عوامی مسئلے پر اظہار خیال کر کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن موٹر وے اور جی ٹی روڈ موٹروے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ٹول ٹیکس میں کے لیے
پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویص
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد
مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو مختلف برانچ رجسٹریز میں ایڈیشنل رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی اور نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجسٹرار سپریم کورٹ عدلیہ