راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی نے سب پر ذمہ داری ڈالی ہے اور یہ جہاد ہے جس کو ہم سب مل کر لڑیں گے اور آئین کے مطابق جو اختیار میرا ہے میں ٹھوک کر احتجاج میں استعمال کروں گا۔
 وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری بانی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ہمارا بجٹ آنے والا ہے اس حوالے سے معاشی ٹیم کی ملاقات بجٹ سے پہلے کرائیں گے، اگر ملاقات نہیں کرائی گئی تو پھر لائحہ عمل طے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری صوبے میں حکومت ہے بانی کی ان پٹ بجٹ لازمی ہے، بانی نے فنڈز انسانی فلاح پر لگانے کا حکم دیا ہے، ہم نے ویلفئیر پر کام کرنا ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان کو اوپر لانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جو ممبرز کو فنڈز دیتے تھے اب براہ راست نہیں دیں گے، اب ممبرز اسکیم دیں گے اور ایک کمیٹی اس کی اسکروٹنی کے بعد فنڈز منظور کرے گی اور بانی نے اس کی منظوری دی ہے۔
 بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہی ڈرامے بازی پراسیکیوٹر کہہ رہا تھا کہ رات پتا چلا ہے کہ پیشی ہے، پراسیکیوشن تاخیر کررہی ہے، عدلیہ اب آزاد نہیں رہی، کہیں سے نہیں لگ رہا ہمیں انصاف ملے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں، پاکستان کے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے، ہم نے تحریک سڑکوں پر چلانی ہے، اس کو ہم حاصل کرکے رہیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ بانی کو اپنے لوگوں پر فخر ہے، قوم کھڑی ہے، لوگوں سے پارٹیاں چھڑوائی جس طرح ووٹ ملا اس سے ثابت ہوگیا قوم جاگ چکی ہے، انہوں نے ہمیں گولیاں ماری جو دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ہم نے کوشش کرنی ہے فیصلہ عوام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر قبضہ کرنے والے اس ملک کو تباہ کررہے ہیں، ہمارے ملک کے بجٹ کی شروعات قرضوں سے ہوتی ہے، اگر قرضوں پر گھر چلا تو اس کا سودا کردیں گے۔
 وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اس ملک میں انہوں نے کچھ نہیں چھوڑا، بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی بند ہے، آج تک کسی نے کسی کی بیوی کے ساتھ ایسا نہیں کیا، ہماری پارٹی کی لیڈرشپ جیلوں میں بند ہے، ہمارے بہت سے ورکر جیلوں میں ہیں، یہ سمجھتے ہیں ہمیں غلام بنالیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے ہمیں آزاد ملک دیا ہے، ہماری تحریک بڑے صبر اور برداشت کے بعد چلے گی، ہم ناامید ہوچکے ہیں، گولیوں کے مقابلے میں گولیاں ماریں گے، ہم ان فرعونوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
 ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر اتنا مضبوط ہے کہ ہماری نسلوں کے لیے قربانی دے رہا ہے، ہم زور بازو سے اس نظام کو شکست دیں گے، ہمارا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا، ٹیکس مزید کم کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا این ایف سی کا حصہ نہیں مل رہا اس حوالے سے اجلاس اگست میں طلب کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے بات کرنے کو تیار ہوں، ایک اسٹیبلشمنٹ ہے اور ایک دھوکا اور فراڈ ہے، پہلے بھی قربانیاں دیں، ہم احتجاج کو اس طرف لے کر جائیں گے۔
 میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر اس ملک میں انسانی حقوق نہیں ہوں گے تو ہم نکلیں گے، بانی نے سب پر ذمہ داری ڈالی ہوئی ہے، عمر ایوب کا انہوں نے کہا ہے وہ اپوزیشن لیڈر ہے، یہ مجموعی کام ہے اور یہ ایک جہاد ہے مل کر لڑنا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ عہدے کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں، اس نظریے پر عمل درآمد کرنے والے سب لیڈر ہیں، یہ اتنے آرام سے ہتھیار نہیں پھینکیں گے، میں ایک صوبے کا چیف منسٹر ہوں ہم تین مرتبہ آئے ایک سرکاری گاڑی نہیں تھی۔
 احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق جو اختیار میرا ہے میں ٹھوک کر احتجاج میں استعمال کروں گا، فیصلہ کرنے والا کوئی ایک شخص نہیں ہوتا، یہ سارے کے سارے ایک سوچ بنا چکے ہیں جو اس ملک کو آگے نہیں لے کر جاسکتی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے کہا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ حوالے سے دیں گے اس ملک

پڑھیں:

کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر میں جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں تو کیا یہ مجھے عمران خان سے ملنے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، ہمارے جو لوگ شہید ہو رہے ہیں ان پر پالیسی بنانا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے افغانستان سے بات کی تو یہ کہتے ہیں یہ تمہارا کام نہیں، اگر ہمارا کام نہیں تو تم کرلو، اتنے آپریشنز کرکے تم نے کیا کرلیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہورہی، انتظامیہ کی جانب سے انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا جاتا۔

اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو مجھ سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آپریشنز بانی پی ٹی آئی پالیسی جیل کی دیوار عدالت درخواست عمران خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
  • پاکستان کی کسی کو پروا نہیں، انا پر جنگیں بڑی جا رہی ہیں: گنڈاپور
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے: علی امین گنڈاپور
  • ہمارے احتجاج سے قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہیں ملی،علی امین گنڈاپور
  • آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟علی امین گنڈاپور
  • ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہیں ملی، علی امین گنڈاپور
  • ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے، اگر آتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے،علی امین گنڈاپور
  • کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور