یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہا ہے“ ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ششی تھرور کی سربراہی میں جانے والے بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے گھیر لیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد، ششی تھرور کی قیادت میں گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کیے بغیر واشنگٹن ڈی سی پہنچا، جہاں عوامی ردعمل نے ان کے دورے کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔
حال ہی میں ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے اس پر بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندے دنیا بھر میں سرکاری چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں اور اپنی ساکھ بہتر کے بجائے وفد گانے گا رہا ہے۔
بھارتی صارفین کا مزید کہنا تھا کہا کہ عوام کے پیسوں سے یہ ناچنے گانے کے لیے دورے کررہے ہیں۔ یہ ٹرپ انڈین عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہورہا ہے۔ وہی ٹیکس جس سے جنگی جہاز رافیل خریدے تھے۔ وہی جہاز جو پاکستان نے گرائے ہیں۔6 nil کی اتنی خوشی۔ ویسے ششی تھرور نہ اچھا جھوٹ بیچ پاتے ہیں نہ گا پاتے ہیں۔
وفد کے غیرسنجیدہ اور تفریحی انداز نے بھارتی عوام میں شدید غصے کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب ملک کو عالمی سطح پر مؤثر نمائندگی کی ضرورت ہے، اُس وقت وفد کے ارکان گانے گا رہے ہیں اور عوامی ٹیکس کا پیسہ غیرضروری تقریبات پر ضائع کر رہے ہیں۔
پہلگام واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی آزادانہ نقل و حرکت اور مودی حکومت کی خاموشی نے عوامی غم و غصے کو مزید ہوا دی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا، جبکہ حکومت کے نمائندے بیرونِ ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
واشنگٹن میں صورت حال اُس وقت سنگین ہو گئی جب بھارتی نژاد مظاہرین، خصوصاً سکھ کمیونٹی نے ششی تھرور اور ان کے وفد کو احتجاج کا نشانہ بنایا۔
مظاہرین کے سامنے آتے ہی ششی تھرور اور دیگر ارکان پریس کلب میں داخل ہونے کے بجائے قریبی پارکنگ میں چھپنے پر مجبور ہو گئے۔ صورتحال کے بگڑنے پر بھارتی وفد نے پولیس کی مدد طلب کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کا وفد واشنگٹن میں میڈیا کا سامنا بھی نہ کر سکا اور پریس کلب میں مجوزہ بریفنگ منسوخ کر دی گئی۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیوں اور ترجیحات کی غلطیوں کی ایک اور مثال ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ششی تھرور پر بھارتی کا کہنا رہے ہیں
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے پروپیگنڈا کا پول کھول دیا!
اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف من گھڑت خبریں پھیلانا بھارتی میڈیا کا معمول بن چکا ہے۔
بھارتی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان مبینہ طور پر مغربی ممالک اور اسرائیل کی نگرانی میں 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، جب کہ اس کے ساتھ یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے "اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال" کی شق ختم کر دی ہے۔
تاہم، وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ تمام دعوے سراسر جھوٹے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر اب بھی واضح طور پر درج ہے کہ: “یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے۔”
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل دو ٹوک اور غیر متزلزل ہے۔ نہ پاکستان نے کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، نہ ہی کسی قسم کا فوجی یا سفارتی تعاون زیرِ غور ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات کو "زہریلا پروپیگنڈا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت پر ہمیشہ قائم رہے گا۔
واضح رہے کہ ریپبلک ٹی وی کا یہ من گھڑت دعویٰ کسی علاقائی یا بین الاقوامی میڈیا ادارے نے رپورٹ نہیں کیا۔