ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ٹیرف سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ٹیرف سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ٹیرف سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ صدر ٹرمپ کی درخواست پر ہوا۔ امریکا میں چین کے سفارتخانیکا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے فون پر بات کی ہے،گفتگو کا مقصد عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے ٹیرف پر اختلافات دور کرنا تھا۔
چینی میڈیا کے مطابق ٹرمپ سیگفتگو میں صدر شی جن پنگ نیکہا کہ امریکا کو چین کے خلاف کییگئے منفی اقدامات کو منسوخ کرنا چاہیے، دو طرفہ سفارتی، معاشی، تجارتی، عسکری اور سکیورٹی تبادلوں کو بڑھانا چاہیے، غلط فہمیاں کم کرکے تعاون بڑھانا چاہیے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین امریکا تعلقات میں ہر قسم کی مداخلت اور تخریب کاری کو ختم کرنا ضروری ہے، دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تحفظات کا احترام اور مساوی رویہ رکھنا چاہیے، امریکا کو تائیوان کا مسئلہ احتیاط سے سنبھالنا چاہیے، دونوں ملکوں کے لیے ڈائیلاگ اور تعاون درست انتخاب ہوگا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت دونوں ملکوں کے لیے مثبت نتائج کی حامل رہی، حالیہ طے پانے والے تجارتی معاہدے پر بات کی، نایاب معدنیات کی پیچیدگی کے حوالے سے اب کوئی سوال نہیں ہونا چاہیے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی ٹیمیں جلد ملاقات کریں گی، زیادہ تر گفتگو تجارت پر مرکوز رہی، روس یوکرین اور ایران پر کوئی بات نہیں ہوئی، چینی صدر نے مجھے اور میں نے انہیں مدعو کیا، دو عظیم ممالک کے صدور کی حیثیت سے ہم دونوں اس ملاقات کے منتظر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی، نوٹیفکیشن جاری وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی، نوٹیفکیشن جاری سرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کا سپیکر سے رابطہ،پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام تجویز بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی چیئرمین سی ڈی اے کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نرسری کا دورہ، اپ گریڈیشن، بحالی اور ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے... حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید میدانِ عرفات میں موجود
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹیلیفونک رابطہ
پڑھیں:
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہی مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان کے ہر ادارے کو چاہیے ملک و قوم کی خاطر اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا،چودھری پرویزالہیٰ
مزید :