شملہ معاہدے کابیان ذاتی حیثیت سے دیا ،وزارت خارجہ کا کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ شملہ معاہدے سے متعلق بیان میں نے ذاتی حیثیت سے دیاتھا،وزارت خارجہ کااس سے کوئی تعلق نہیں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر جواب دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ محمدآصف نے کہاکہ شملہ معاہدے کے خاتمے کابیان سند ھ طاس معاہدے کی معطلی کے تناظرمیں دیا،شملہ معاہدے میں پاکستان کے آپشنزمحدودکرنے کی کوشش کی گئی تھی ،معاہدے سے پیچھے گئے تو کشمیرکو مسئلہ دوبارہ زندہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ معطل ہواتو شملہ معاہدہ بھی ہوسکتاہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شملہ معاہدے
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔