سرِعام پھانسی پر لٹکاؤ، فنکاروں کا ثنا یوسف کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پر شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل پرعوام سمیت فنکاروں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا نے ثناء کو اُس کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا۔
ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اُس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔
اسلام آباد پولیس چیف کے مطابق ملزم خود بھی ٹک ٹاکر تھا اور ثناء سے دوستی کا خواہشمند تھا، لیکن بار بار انکار پر اس نے انتہائی قدم اُٹھایا۔
اداکارہ ماہرہ خان، ماورا حسین، سجل علی، مایا علی، عمران عباس، فرحان سعید اور دیگر فنکاروں نے اس واقعے پر شدید ردِعمل دیا ہے اور قاتل کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ماورا حسین اور دورِفشاں سلیم نے معاشرے میں موجود زہریلی سوچ اور ڈراموں میں دکھائی جانے والی زبردستی کی محبت کو اس سانحے کی جڑ قرار دیتے ہوئے پروڈیوسرز، رائٹرز اور میکرز کیلئے اسے ویک اپ کال قرار دیا ہے۔
فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس ذہنیت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں نے مجرم کو سرِعام پھانسی پر لٹکانے جیسی سخت سزا کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کا مطالبہ ٹک ٹاکر کیا ہے
پڑھیں:
بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
جونئیر وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔
جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔
ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
یاد رہے کہ عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔ امتیاز اور فیصل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu