چیئرمین سی ڈی اے کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نرسری کا دورہ، اپ گریڈیشن، بحالی اور ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نرسری کا دورہ، اپ گریڈیشن، بحالی اور ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے نرسری کا دورہ کیا۔ جہاں پر ان کو سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ہونے والے اب تک کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کیلئے باکو کے آرکیٹکٹس اور ہارٹیکچر ماہرین خصوصی طور پر معاونت فراہم کررہے ہیں۔ بریفننگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں فلاور شاپس سمیت ٹریننگ و ریسرچ سینٹر کی سہولیات بھی شامل ہونگی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو سی ڈی اے ماڈل نرسری کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے خصوصی ٹریننگ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی مزید مستعدی اور جانفشانی سے سر انجام دے سکیں۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اس حوالے سے ایچ ای سی کی طرف سے معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تاکہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ نرسری کے طور پر بنایا جاسکے۔
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سی ڈی اے نرسری میں ہونے والے ترقیاتی کام، فلاور شاپس اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے چیئرمین سی ڈی اے کی زیر قیادت منصوبہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری مستقبل میں اسلام آباد کے شہریوں کی ہارٹیکچر ضروریات کو پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ میں بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ ایکریڈیشن کے مواقع بھی تلاش کئے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن کا بنیادی مقصد اسلام آباد کو ہارٹیکلچر کے شعبے میں ایک اہم مرکز کے طور پر متعارف کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید اور خوبصورت فلاور شاپس کی تعمیر کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے، جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ شہریوں کیلئے ایک پرکشش تفریحی مقام بھی بنے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کہ نرسری میں منفرد اور جدید طرز کے کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاسز تعمیر کئے جارہے ہیں، جو نہ صرف پودوں کی نشوونما کیلئے مثالی ماحول فراہم کریں گے بلکہ تحقیق و ترقی کیلئے بھی معاون ثابت ہوں گے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹشو کلچر سینٹر بھی قائم کیا جائے گا جہاں پودوں کی نئی اقسام کو پروپیگیشن کے جدید طریقوں سے تیار کیا جاسکے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نرسری میں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش کیلئے خصوصی جگہ مختص کی جائے، جہاں موسمی اور غیر موسمی پھولوں کی خوبصورت اقسام کو عوام کیلئے پیش کیا جاسکے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا جامع ڈیزائن سی ڈی اے کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی پائیداری کے کلچر کو فروغ دے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ کے طور پر تشکیل دینا اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب دارالحکومت بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے کی ماڈل نرسری کو عالمی معیارات کے مطابق ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل نرسری میں تبدیل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ہارٹیکلچر کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شہریوں کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کی سی ڈی اے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کو ایک جدید، خوبصورت اور ماحول دوست مثالی شہر بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘گارڈینیا حب’ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کی خوبصورتی میں مزیداضافہ ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید میدانِ عرفات میں موجود حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید میدانِ عرفات میں موجود اسرائیل کے محصور غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 10 فلسطینی شہید پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ کراچی کیلیے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری جنگ میں بھارت کا تماشادنیا نے دیکھا، رافیل ایسے گریجیسے چڑیا گرتی ہیں: مصدق ملک بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کی لہر کے پیچھے مودی سرکار ہے، سابق ہوم سیکرٹری کی سخت تنقیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں تبدیل کرنے کے چیئرمین سی ڈی اے گارڈینیا حب اپ گریڈیشن
پڑھیں:
چین کے دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی: دیہی احیاء کا بہترین ماڈل
چین کے دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی: دیہی احیاء کا بہترین ماڈل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین میں روزانہ ترسیل کیے جانے والے 54 کروڑ کوریئر پارسلز میں سے دس کروڑ سے زائد پارسلز دیہی علاقوں کی وسیع زمینوں تک پہنچائے جاتے ہیں۔ اب چین “کوریئر + پبلک ٹرانسپورٹ”، “کوریئر + ڈاک”، “کوریئر + سپر مارکیٹ” جیسے جدید کاروباری ماڈلز کے ذریعے، دیہی معیشت کو نئی شکل دے رہا ہے۔ یہ نہ صرف چین کی دیہی ترقی کو نئی توانائی فراہم کر رہا ہے، بلکہ ترقی پذیر ممالک کے لیے شہری اور دیہی عدم توازن کے مسئلے کو حل کرنے کا ایک زندہ نمونہ بھی پیش کرتا ہے۔
دیہی کوریئر خدمات میں جدت طرازی کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں “کم کثافت کے مسئلے ” کو حل کرنا ہے۔ مثال کے طور پر، “ڈاک اور کوریئر کے باہمی تعاون” کے ذریعے ڈاک کے نیٹ ورک اور پرائیویٹ کوریئر کمپنیوں کے وسائل کو یکجا کیا گیا ہے، غیر مستعمل بس اسٹیشنز کو کوریئر اسٹیشنز میں تبدیل کیا گیا ہے، اور “میاں بیوی کی دکان + رشتہ داروں کی مدد” کے ماڈل کے ذریعے کم آبادی والے علاقوں میں مکمل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ “انتظامی وسائل + مارکیٹ کی قوت” کا مرکب ماڈل چین کے دیہی علاقوں میں کم آبادی کی وجہ سے کوریئر سروس کی زیادہ لاگت کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کر رہا ہے۔
“مقامی حالات کے مطابق حل، ہر جگہ کے لیے الگ حکمت عملی” چین کے ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کا سنہری اصول رہا ہے، اور دیہی لاجسٹکس کے مسائل کو حل کرنے میں بھی اس اصول کو بہت مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، چین کے یون نان صوبے کی دا گوان کاؤنٹی کے تجربات نے کاروباری منطق کی شاندار تشکیل نو کو ظاہر کیا ہے: “90% پہاڑ، 5% پانی، اور 5% کھیت” کی جغرافیائی رکاوٹوں کے باوجود، مقامی زونگ ٹونگ اور یونڈا جیسی لاجسٹکس کمپنیوں نے ایک تھرڈ پارٹی کمپنی قائم کی ہے۔ “کوریئر سے گاہکوں کو راغب کریں، سپر مارکیٹ سے منافع کمائیں” کے ذریعے ڈاک کو سپورٹ کرنے کے ماڈل کے تحت، 42 گاؤں کے اسٹیشنز نے 100% کامیابی کی شرح حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی، خودکار سورٹنگ لائنز کی تنصیب سے لیبر لاگت کو ایک تہائی تک کم کیا گیا ہے، اور “مسافر اور مال کی ڈاک” کے انضمام سے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے کوریئر پارسلز کی ترسیل کی جاتی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ لاگت مزید کم ہوئی ہے۔
یہ “وسائل کا انضمام – لاگت میں کمی – کاروباری مفاد سے کوریئر کی مدد” کا ایک مکمل لوپ پہاڑی علاقوں میں کوریئر خدمات کے پائیدار فروغ کے لیے بہت سے معاشی امکانات فراہم کرتا ہے۔گاؤں تک کوریئر خدمات کی رسائی چین کی گاؤں کی ترقی کی حکمت عملی کے لیے کھپت اور پیداوار دونوں کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ طلب کے حوالے سے، یہ براہ راست گاؤں کی سطح پر کھپت میں اضافہ کرتی ہے اور جغرافیائی رکاوٹوں کی وجہ سے محدود خریداری کے مسئلے کو حل کرتی ہے۔ رسد کے حوالے سے، یہ زرعی مصنوعات کے دیہی علاقوں سے باہر نکلنے کے روٹس کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ کوریئر نیٹ ورک کی دو طرفہ روانی “پہاڑی سامان کے باہر نہ نکلنے ” کی تاریخ کو بدل رہی ہے۔ جب گاؤں کی سپر مارکیٹیں لاجسٹکس سپلائی چین سے جڑ جاتی ہیں، تو دیہی علاقے صرف شہری مصنوعات کی مارکیٹ ہی نہیں رہتے، بلکہ خصوصی مصنوعات کی پیداواری بنیاد بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دیہی مصنوعات بھی ملک کے مختلف شہروں تک پہنچتی ہیں۔
یہ “دو طرفہ چکر”صنعتی ترقی کا بنیادی نکتہ ہے۔ترقی پذیر ممالک کے لیے، چین کے تجربے سے “کارکردگی اور انصاف” کے درمیان توازن قائم کرنے کے راستے کی جدت کا پتہ چلتا ہے۔ چین کے دیہی لاجسٹکس کے “کثیر التعاون” ماڈل نے ثابت کیا ہے کہ حکومت کو تمام تر سرمایہ کاری کی ذمہ داری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ غیر مستعمل عوامی وسائل (جیسے بس اسٹیشنز) کو فعال کر کے اور مارکیٹ کے اداروں کے باہمی تعاون کی رہنمائی کر کے، خدمات کی راہ میں رکاوٹوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔ جب کوریئر نیٹ ورک گاؤں کی ڈاک، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریٹیل کاروباری مراکز کے ساتھ گہرا تعاون کرتا ہے، تو یہ اکثر ایک صنعت کے دائرہ کار سے کہیں زیادہ معاشی قدر پیدا کر سکتا ہے۔ یہ “حکومتی رہنمائی + مارکیٹ آپریشن + سماجی شرکت” کا مرکب انتظامی ماڈل محض عوامی سبسڈی پر انحصار کرنے سے کہیں زیادہ پائیدار ہے۔
بلاشبہ، دیہی لاجسٹکس میں گہری تبدیلی کے لیے متعدد رکاوٹوں کو عبور کرنا ہوگا، جیسے کہ نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کے لیے ٹرمینل فیس میں اضافہ کرنا، لاجسٹکس سینٹرز کو خودکار بنانے میں سپورٹ کرنا، زرعی مصنوعات کی ترسیل کے لیے معیاری پیکجنگ، اور کولڈ چین لاجسٹکس جیسے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا۔ جب چین کے شمال مغربی چنگھائی-تبت سطح مرتفع پر چرواہے گرمیوں میں چراگاہوں میں ہوتے ہوئے بھی کوریئر پارسلز وصول کر سکتے ہیں، اور یوننان کے دور دراز پہاڑی علاقوں کے رہائشی موبائل فون کے ذریعے زرعی سامان آرڈر کر سکتے ہیں،
تو یہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ظاہر کرتی ہیں کہ جب لاجسٹکس کی رگیں دیہی علاقوں کے جسم میں اتر جاتی ہیں، تو گاؤں کی ترقی کو مضبوط سپورٹ مل جاتی ہے۔عالمی سطح پر شہری اور دیہی فرق کے مسلسل بڑھنے کے پس منظر میں، چین کے دیہی لاجسٹکس اور کوریئر خدمات کے جدید تجربات ثابت کرتے ہیں کہ ترقی پذیر ممالک عالمگیر رسائی کے نیٹ ورک کی تعمیر کے ذریعے دیہی علاقوں کو ڈیجیٹل معیشت کے دور میں ترقی کے فوائد میں برابر کا شریک بنا سکتے ہیں۔ چین کے وسیع دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی کے یہ مناظر ایک سادہ سچائی کی تصدیق کرتے ہیں: رسائی ترقی لاتی ہے، اور بندش زوال۔ اور لاجسٹکس کی تخلیقی ترقی شہری اور دیہی متوازن ترقی کے دروازے کو کھولنے کی سنہری چابی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارت چین قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارت چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی چین یورپی یونین سربراہی اجلاس دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو فروغ دےگا،چینی وزارت خارجہ امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ بات چیت اور مواصلات کے ذریعے اتفاق رائے بڑھائے گا، چینی وزارت خارجہ چین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی اضافی قدر میں نمایاں اضافہ ’’چائناصنعتی و سپلائی چین’’ عالمی صنعتوں کے لیے راستے ہموار کر رہی ہے ، چینی میڈیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم