سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
ریاض (اے بی این نیوز)سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ عید الضحیٰ کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے ۔ حجاج مزدلفہ سے واپس منی جاکر آج بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔
جانوروں کی قربانی کریں گے، سرمنڈوائیں گے اوراحرام کھول دیں گے۔ سعودی قیادت کو عید کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔
اس سے قبل جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا اے اللہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعہ06 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے
معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ(پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک کا یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا۔ معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔