عالمی میڈیا اور صحافتی تنظیموں کا غزہ میں رپورٹنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
غزہ: بین الاقوامی میڈیا اداروں اور آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو غزہ میں داخلے اور رپورٹنگ کی مکمل اجازت دی جائے۔
معروف تنظیموں رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس سمیت دیگر عالمی اداروں نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ 20 ماہ سے اسرائیل نے میڈیا کو غزہ میں جانے سے روکا ہوا ہے، جو ایک تاریخی پابندی ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو غزہ میں آزادانہ اور غیر محدود رسائی دی جائے تاکہ وہاں کی اصل صورتِ حال دنیا کے سامنے لائی جا سکے۔
خط میں ان صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جو غزہ کے اندر محاصرے میں رہ کر رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباً 200 صحافی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں جبکہ کئی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ خط میں ان اقدامات کو اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی پر براہ راست حملہ قرار دیا گیا۔
عالمی صحافتی اداروں نے اپیل کی ہے کہ عالمی لیڈرز، حکومتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری ایکشن لیں اور صحافیوں اور عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی