اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارتِ قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک کا مسودہ پیش کیا، مسودہ اہم سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فریم ورک کو حتمی شکل دے کر جلد نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قانونی فریم ورک کا مسودہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اجلاس میں تیز قانون سازی اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کراچی میں آج صبح پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی

اعلامیے کے مطابق مجوزہ قانون ڈیجیٹل، ورچوئل اثاثوں سے متعلق مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ پیش کرے گا۔ گورننس کا طریقہ کار، لائسنسنگ کے پروٹوکولز اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں مسودے کا تفصیلی جائزہ لے کر تجاویز شامل کی گئیں، وزیر خزانہ نے متعلقہ فریقین کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا بلاک چین اور کرپٹو ٹیکنالوجیز کے معاشی فوائد کو بروئے کار لایا جائے گا۔

 اجلاس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کیلئے جامع ریگولیٹری فریم ورک اور پاکستان کرپٹو کونسل پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بلاک چین اور کرپٹو سے متعلق معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔ 
 

بنوں میں علی الصبح گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اثاثوں کی اجلاس میں

پڑھیں:

بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی

 سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے جو 12 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح جدہ جانے والی پی کے 745 دو گھنٹے 45 منٹ، سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹہ 20 منٹ اور ایس وی 739 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

لاہور سے دمام جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 570 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 413 گیارہ گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

 
 

متعلقہ مضامین

  • ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس
  • طوطے پالنے اور فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی، نیا قانونی مسودہ تیار
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
  • پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظور کر لیا
  • دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ
  • وقف سیاہ قانون کے ختم ہونے تک قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رہیگی، مولانا ارشد مدنی
  • سابق صدر  عارف علوی نے غیر قانونی اقدام کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
  • بھارتی کھلاڑیوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کس نے دی تھی؟ نام سامنے آگیا