وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت اجلاس، ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر پیش رفت کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے جامع ریگولیٹری فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب نے ورچوئلی اجلاس میں شرکت کی۔ وزارتِ قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کیلیے قانونی فریم ورک کا مسودہ پیش کیا، مسودہ اہم سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا تھا۔ مجوزہ قانون ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں سے متعلق مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ پیش کرے گا، مسودے میں گورننس کے طریقہ کار، لائسنسنگ کے پروٹوکولز شامل ہیں، سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے تمام متعلقہ فریقین کی مشترکہ کوششوں کو سراہا اور فریم ورک کو حتمی شکل دے کر جلد از جلد نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ خزانہ نے کہا بلاک چین اور کرپٹو ٹیکنالوجیز کے معاشی فوائد کو بروئے کار لایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مسودے کا تفصیلی جائزہ اور مزید بہتری سے متعلق تجاویز شامل کی گئیں، جبکہ مسودے کی منظوری کے عمل کو تیز، قانون سازی اور مو?ثر نفاذ کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن ہیں۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے یہ ایک آغاز ہے اور ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے حکومت انتظامی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔ توانائی بنکاری نظام اور ایس او ایز کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ہم پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔