حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے 5 سالہ منصوبے کے تحت 2029 تک ملکی ترقی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعرات کو 13 ویں پانچ سالہ منصوبہ اور ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ کی تقریب میں چیف اکنامسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے 5 سالہ منصوبے کے تحت 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق اگلے 5 برسوں میں ملکی معیشت کا حجم 600 ارب ڈالر تک لے جائیں گے
، 2029 تک وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1700 ارب روپے جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2338 ارب روپے تک لے جائیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خورد برد کی گئی 190 ملین پانڈ کی رقم سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنائیں گے۔دوران پریس کانفرنس احسن اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے وصول ہونے والے 190 ملین پاونڈ کی رقم سے دانش یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کی پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: خیبر پختونخوا حکومت وزیرِ اعظم، فیلڈ مارشل کی وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے رواں سال کتنے عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی؟ اعداد و شمار جاری امریکہ نے نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والے آئی سی سی ججز پر پابندی عائد کر دی کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئی عید الاضحیٰ کے روز بھی صہیونی فوج کی غزہ پر بمباری،24 گھنٹے میں مزید 70 فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تک ملکی ترقی احسن اقبال
پڑھیں:
حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کا ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کا مکمل ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے، اس ریکارڈ میں صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے جمع کرائے گئے تحائف شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم کو اس عرصے کے دوران غیر ملکی دوروں اور ملاقاتوں میں قیمتی تحائف پیش کیے گئے جنہیں انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔ اسی طرح فیلڈ مارشل ، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی مختلف ممالک کے حکام اور غیر ملکی وفود کی جانب سے تحائف دیے گئے، جو توشہ خانہ کے ریکارڈ میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بھی غیر ملکی شخصیات سے قیمتی تحائف وصول کیے، جو قواعد و ضوابط کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے، مزید برآں چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا، وائس ایڈمرل راجہ ربنواز اور دیگر اعلیٰ عسکری افسران کو بھی مختلف مواقع پر تحائف دیے گئے۔
تحائف وصول کرنے والی دیگر اہم شخصیات میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت سمیت ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ اور سابق کرکٹر و مشیر کھیل وہاب ریاض شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زین عاصم، عثمان باجوہ، طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت کئی دیگر سرکاری و سیاسی شخصیات کو بھی تحائف موصول ہوئے جنہیں توشہ خانہ کے ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکام کو ملنے والے زیادہ تر تحائف غیر ملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور مختلف ممالک کے وفود کی جانب سے دیے گئے تھے۔ حکومت کے مطابق تحائف کے ریکارڈ کو عوامی سطح پر لانے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور اس حوالے سے ماضی میں اٹھنے والے سوالات اور تنازعات کا ازالہ کرنا ہے۔