چین کا جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی صنعتی چین کی حفاظت کو یقینی بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
چین کا جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی صنعتی چین کی حفاظت کو یقینی بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ایک نمائندے نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حفاظت، استحکام اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز چینی وزارت تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ اسٹرکچرل انتظامات کے حوالے سے، چین خواہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے “دو
طرفہ سرمایہ کاری کی ترغیب اور تحفظ کے معاہدے” پر دستخط کرنے یا موجودہ معاہدوں کو اپ گریڈ کرنے، نیز تجارت کی ہمواری، صنعتی و سپلائی چین اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعاون کے یادداشتوں پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔اس طرح کثیر اور دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے میکانزمز کو فروغ دیا جائے گا تاکہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان ہموار، مستحکم اور مضبوط صنعتی و سپلائی چین کو تشکیل دیا جا سکے اور تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے۔
تعاون کے پلیٹ فارمز کے حوالے سے، چین مختلف پلیٹ فارمز کے کردار کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ چینی کمپنیوں کے صنعتی و سپلائی چین کے تعاون کو فروغ دے گا اور تجارت و سرمایہ کاری کی یکجا ترقی کو یقینی بنائے گا۔ معاون خدمات کے شعبے میں، چین بیرون ملک سرمایہ کاری اور تعاون کے لیے ملکی گائیڈز، تجارتی فروغ کے رہنما خطوط جیسے عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنائے گا اور بیرون ملک جامع سروس نظام کو مکمل کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان چینی صدر کی پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات چین امریکہ تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں، چینی نائب صدر پاکستان کرپٹو میں بھارت سے آگے،’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘قائم چین کے سمندری تحفظ اور پائیدار ترقی سے متعلق اقدامات یہ “منفی 1.5” دنیا کی جانب سے ٹیرف دھونس بازوں کے لئے ایک انتباہ ہے، رپورٹ چینی ساختہ AES100 ہوائی انجن کو پروڈکشن لائسنس جاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ کو یقینی
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
MUMBAI:بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو باآسانی 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لاورا وولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
بھارت کی اوپنرز سمرتی مندھنا اور شیفالی ورما نے بالترتیب 45 اور 87 رنز کی اننگز کھیلی اور 104 رنز کا شان دار آغاز فراہم کیا اور دیگر بیٹرز نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مجموعی کارکردگی سے ایک اچھا مجموعی ترتیب دیا۔
دیپتی شرما نے 58 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیل کر بھارتی اننگز میں اہم کردار ادا کیا، دیگر بیٹرز میں رچا گوشا نمایاں تھیں جنہوں نے 3 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔
بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 298 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے آیبونگا کھاکا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنائے تاہم دوسرے نمبر پر آنے والی بیٹر انیکی بوش صفر پر پویلین لوٹ گئیں، جس کے بعد سونے لوس نے 25 رنز بنا کر کپتان کا کچھ دیر ساتھ دیا اور اسکور 114 رنز تک پہنچایا۔
کپتان لاورا نے 98 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک اچھی اننگز ضرورت کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے ان کا کسی نے بھرپور ساتھ نہیں دیا تاہم انیری ڈیرکسین نے 35 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی۔
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور کی تیسری گیند پر 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پہلی مرتبہ عالمی چمپیئن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
???????????????????????????????????? ???????? ???????????? ???????????????????? ????????????
India clinch their maiden Women’s @cricketworldcup title at #CWC25 ???? pic.twitter.com/S19w75A4Ch
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کرکے بھارت کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ چمپیئن بنوایا۔
شیفالی ورما کو میچ اور دیپتی شرما کو ورلڈکپ 2025 کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔