بجٹ کے فوراً بعد صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا: ہارون اختر
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوراً بعد صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
ہارون اختر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اس کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاور ت مکمل ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی میں یقینی بنایا جائے گا کہ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی حوصلہ افزائی ہو تاکہ حقیقی شرح نمو میں اضافہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف پالیسی بھی جلد لائی جا رہی ہے جس میں غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔