اسرائیل کی جانب سے جنوبی بیروت پر وسیع حملے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
تجزیہ کار رامی خوری نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ حملہ کوئی حیران کن نہیں تھا کیونکہ اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں خطے میں لوگوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے نمونے کے طور پر بیان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے جمعرات، 5 جون 2025 کو جنوبی بیروت کے علاقوں، خاص طور پر ضاحیہ کے نواحی علاقے پر وسیع فضائی حملے کیے۔ فارس نیوز کے مطابق، گزشتہ نومبر میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی قائم ہونے کے بعد لبنانی دارالحکومت پر اسرائیل کا یہ چوتھا حملہ ہے، اور لبنانی حکام کے مطابق، جنگ بندی کے آغاز کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے حملے سے قبل جنوبی بیروت کے علاقوں حدث، حاره حریک اور برج البراجنه کے لیے جبری انخلاء کا حکم دیا۔ الجزیرہ کے مطابق چار گنجان آباد محلوں میں آٹھ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور حملوں کی شدت نے ان علاقوں کے تمام مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔
مضافاتی علاقے میں گہرے دھوئیں اور شہریوں کے انخلاء سے پیدا ہونے والی شدید ٹریفک کی تصاویر ان حملوں کی شدت کو ظاہر کرتی ہیں۔ تجزیہ کار رامی خوری نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ حملہ کوئی حیران کن نہیں تھا کیونکہ اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں خطے میں لوگوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے نمونے کے طور پر بیان کیا۔
اسی وقت، جمعرات کی شام اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں صیدا شہر کے مشرق میں واقع عین قانا گاؤں کے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ دو مخصوص عمارتوں سے دور رہیں، جو ممکنہ طور پر ان علاقوں پر آئندہ حملوں کا اشارہ ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کے حملے حزب اللہ کے ٹھکانوں کے خلاف تھے، لیکن ان کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کو شدید نقصان اور وسیع پیمانے پر بے گھری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق
ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران سدھنوتی میں نالہ میں طغیانی سے خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جہلم ویلی کے علاقے نڑ دھجیاں میں نالہ بپھرنے سے تین دکانیں تباہ، ایک گراٹ کو بھی نقصان پہنچا، مچھیارہ کے علاقے میں بھی نالہ بپھرنے سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔
دوسری جانب ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں یکم جون 2025ء سے اب تک کے نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 3 شہری جاں بحق، 11 زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں کے دوران 76 گھر مکمل تباہ، 290 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 33 دکانیں تباہ، 14 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مزید بارشوں کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔