Daily Ausaf:
2025-09-18@21:45:56 GMT

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل

اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT

کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں چاروں دہشت گرد مارے گئے، کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کی جا سکے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے خصدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیےہیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 4 بھارتی سرپرست یافتہا دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ بلوچستان ضلع خصدار

متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے