نواز شریف کی لندن میں نمازعیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی اور پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔
سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے لندن میں ریجنٹس پارک مسجد میں نمازعید ادا کی۔
نماز کی ادائیگی کے بعد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ خوشیاں نصیب فرمائے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے جو کام ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام کو بھی ڈھیروں خوشیاں عطا کرے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔