میرا جسم میری مرضی کا مطلب فحاشی نہیں, خود مختاری ہے؛ میرا سیٹھی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
متعدد بار زیرِ بحث آنے والے تنازع سے بھرپور نعرے ’میرا جسم میری مرضی‘ کی حمایت میں اداکارہ میرا سیٹھی سامنے آگئیں۔
خواتین کے حقوق سے متعلق مشہورِ زمانہ نعرے میرا جسم میری مرضی کے جہاں حمایت کرنے والوں کی کمی نہیں وہیں مخالفین کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔
عورت مارچ کے موقع پر ہمیشہ سے ہی اس نعرے پر مخالفین اپنے اپنے دلائل پیش کرکے دوسرے کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
میرا سیٹھی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مصنفہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایسے خانوادے سے تعلق رکھتی ہیں جو علم و دانش کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔
میرا سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ فحاشی یا بغاوت کا اعلان نہیں بلکہ خود مختاری کا مطالبہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس مطلب یہ ہے کہ چاہے شادی ہو، زچگی ہو، یا ذاتی تحفظ، اس سے متعلق فیصلے کا حق عورت کا ہونا چاہیے۔
میرا سیٹھی نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے افسوسناک واقعے کو ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرد کو خواتین کی نہ کو سمجھنے اور برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میرا سیٹھی
پڑھیں:
جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزائوں پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کر لی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئیں؟ وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکر وضاحت دیں، ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اور الزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بارہ سال سزا سنائی، ملٹری عدالت نے سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی۔ الزامات کی فہرست کے بغیر سنائی گئی سزا کی قانونی حیثیت نہیں، استدعا ہے کہ عدالت الزامات کی فہرست طلب کرے۔