اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات کا اعلان فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل،فہرست دیکھئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز کے اوقات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے، جن کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈی ایچ اے اسلام آباد کی متعدد مساجد میں نماز عید ادا کی جائے گی۔ ہر مسجد میں نماز کی امامت کرنے والے علمائے کرام کے نام اور نماز کے اوقات کا اعلان ڈی ایچ اے اتھارٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جائے گا تاکہ شہری بروقت معلومات حاصل کر سکیں۔
جامع مسجد ابو ہریرہ، ایف-7 | 5:20 صبح |
جامع مسجد اقصیٰ، چک شہزاد | 5:30 صبح |
جامع مسجد احسان، جی-9 | 5:30 صبح |
مرکزی مسجد اہل حدیث، جی-6 | 6:00 صبح |
فیصل مسجد | 6:30 صبح |
مرکزی جامع مسجد، جی-6/2 | 7:00 صبح |
مسجد امیر المؤمنین، جی-8/4 | 7:00 صبح |
شہر میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عید کے اجتماعات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔
مزید برآں، ٹریفک پولیس بھی عید کے روز بڑی مساجد اور نماز کے مقامات کے گرد پارکنگ کنٹرول کرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موجود ہو گی۔
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں اور نماز کے لیے بروقت روانہ ہوں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر(فائل فوٹو)۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر نے سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سنائی گئی سزا کے فیصلے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بچھر نے کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کیے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم این اے احمد چھٹہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی دس دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کرلیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے، تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا۔