بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے 3 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سری نگر اور راجستھان میں را کے اہلکاروں سے متعدد بار ملاقات کر چکے ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد عید پر لاہور، بہاول نگر، بہاول پور اور پاکپتن میں اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، دہشت گرد فتنہ الخوارج اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرتے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سری نگر اور راجستھان میں را کے اہلکاروں سے متعدد بار ملاقات کر چکے ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اعظم کا تعلق منچن آباد سے، امجد کا پاکپتن سے اور منظور کا تعلق بہاولنگر سے ہے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے بھیجتے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی خفیہ ایجنسی کے مطابق دہشت گرد ترجمان سی ٹی ڈی
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔