آسٹریلیا کے شہر میلبرین میں رنگا رنگ چاند رات پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 جون 2025ء)ہر سال کی طرح، اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے ایک شاندار، رنگا رنگ اور دلوں کو جوڑنے والا چاند رات فیسٹیول منعقد کیا ۔ جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوبصورت روایت بنتا جا رہا ہے۔ اس سال کا فیسٹیول خاص طور پر یادگار رہا، جہاں تقریباً 1500 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریباً 50 اسٹالز اور فوڈ ٹرکس پر مشتمل اس ایونٹ میں ہر عمر کے افراد کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا، جو اسے ایک مکمل خاندانی تفریحی دن بنا گیا۔ بچوں کے لیے سپر ہیروز کی لائیو اپیرنس، بیلون ٹوسٹنگ، اور خصوصی عیدی گفٹس نے ایونٹ کو ایک خوشگوار تجربہ بنا دیا۔ بچوں کی خوشی اور قہقہوں نے ماحول کو مزید پُرمسرت بنا دیا۔ فوڈ اسٹالز پر پاکستانی روایتی کھانوں کی خوشبو نے ہر کسی کو اپنی طرف کھینچا۔(جاری ہے)
مختلف علاقوں کی ذائقہ دار ڈشز نے لوگوں کے ذوق کو خوب تسکین دی۔ ایک اور خاص لمحہ وہ تھا جب خواتین نے روایتی ڈھولکی کی محفل سجائی۔ پنجابی اور دیگر پاکستانی گانوں پر گائے گئے بول، قہقہے اور تالیاں ایک جشن کا منظر پیش کر رہے تھے۔ یہ لمحے نہ صرف تفریح سے بھرپور تھے بلکہ ہماری ثقافت کی خوبصورت عکاسی بھی کر رہے تھے۔ انٹریکٹیو بٹر فلائی ہاؤس بھی ایک خوبصورت اضافہ تھا، جہاں فیملیز نے قدرتی مناظر اور تتلیوں کے ساتھ خوبصورت یادیں بنائیں۔ یہ چاند رات فیسٹیول نہ صرف ایک تفریحی تقریب تھی بلکہ کمیونٹی کے درمیان محبت، یکجہتی اور ثقافت کو منانے کا حسین ذریعہ بھی ثابت ہوا۔ “Pakistani Ladies in Victoria” کی ٹیم، خاص طور پر Hina Sultan کی محنت، لگن اور وژن کو کمیونٹی کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ یہ ایونٹ ایک یادگار شام اور کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ تھا، جس کی بازگشت طویل عرصے تک دلوں میں رہے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔
سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، پاک چین دوستی نسل درنسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔
ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات کے بعد صدر زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔