سکھر: بھینس کے معاملے پر دو گروہوں میں جھگڑا، 3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
سکھر میں بھینس چوری کے معاملے پر جاگیرانی برادری کے دو گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد قتل اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں جونیجو برادری کے جھگڑے میں 3 افراد کے قتل جبکہ 19افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق روہڑی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق چند ماہ قبل دونوں فریقین میں صلح ہوگئی تھی، عید کے روز دوبارہ جھگڑا ہوا، بھینس چوری کے معاملے پر گزشتہ سال 13 افراد قتل ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد قتل
پڑھیں:
کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں اور گاڑی پر سوار شخص میں تلخ کلامی ہوئی۔ گاڑی سوار نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص نے راستہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری تھا۔ مظاہرین نے احتجاجاً سیٹلائٹ ٹاؤن چاندنی چوک پر سڑک بند کر دیا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی وہاں سے گزرنے کے لئے آئی۔ مظاہرین نے راستہ نہ دیا تو کار سوار اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سوار شخص نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مسلح گاڑی سوار کی تلاش جاری ہے۔ بعد ازاں مطاہرین نے اس شخص کی گاڑی کو آگ لگا دی۔