اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نےعید الاضحیٰ کے موقع پر قوم اور عالمِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اپنے پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے عید قرباں کو ایثار، قربانی اور اطاعت کا عظیم درس قرار دیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کو زندہ کرنے کا دن ہے، حضرت ابراہیمؑ کی سنت ہمیں اللہ کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرنے، اطاعت اور قربانی کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ یہ بابرکت دن امت مسلمہ کے لیے خیر، برکت اور اتحاد کا ذریعہ بنے۔آصف علی زرداری نے زور دیا کہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقے کی دل کھول کر مدد کی جائے، کیونکہ یہی اصل قربانی ہے۔صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اللہ کی اطاعت میں ہی فرد اور قوم کی کامیابی ہے، ہمیں حضرت ابراہیمؑ کے جذبہ ایثار و قربانی کی روح سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں اخوت، بھائی چارہ اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتی ہے، جسے تاقیامت عبادت کا درجہ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانی کا پیغام صرف جانور ذبح کرنے تک محدود نہیں بلکہ نفس، خواہشات اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایثار و قربانی جیسی صفات قوموں کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں اور یہی جذبہ ہمیں قومی یکجہتی، معاشرتی بھلائی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی حملے کے خلاف قوم نے اتحاد سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع، وقار اور خودمختاری کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے جو آج بھی ظلم، جبر اور بھوک کا شکار ہیں۔وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک طاقتور اور کامیاب ملک بنانے کے لیے قومی اتحاد، ایثار اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر، اجتماعی ترقی، خوشحالی اور خود کفالت کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔دونوں رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم، امت مسلمہ کی عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے اور وطن عزیز کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا کرے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور قربانی کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد

 راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.
مریم نواز  نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار  کیا۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی اہم پریس کانفرنس
  • اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
  • اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • صحیح وقت کا انتخاب کر رہی ہوں، عماد وسیم کی اہلیہ کا مبہم پیغام
  • وی ایکسکلیوسیو: علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈیل کی آفر آتی ہے، لطیف کھوسہ
  • نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  • ہم نے 5 اگست کے حوالے سے عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی لیڈرشپ کو پہنچا دیا تھا، علیمہ خان