آلائشیں اٹھانے کیساتھ سڑکوں کو دھویا اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کر دی۔پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں کلین اپ آپریشن جاری ہے۔ کلین اپ آپریشن کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق آپریشن کلین کی قیادت کررہے ہیں۔ اور آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز شہریوں کو فراہم کیے گئے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں چینی کی ہموار فراہمی اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔وہ اسلام آباد میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر رہے تھے۔یہ اجلاس چینی کی قیمتوں کے تعین کی موجودہ صورتحال اور حکومت کے نوٹیفائیڈ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو گرام کی تعمیل کے لیے بلایا گیا تھا۔وزیر نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں اس طرح کی ہیرا پھیری کو برداشت نہیں کرے گی جس سے عام شہری پر غیر منصفانہ بوجھ پڑے۔
اشتہار