عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، سی ٹی ڈی نے ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، جو واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھے۔
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر جھنگ روڈ پٹھان کالونی میں کارروائی کرکے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزمان عید پر لاہور، بہاولنگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار را کے ایجنٹ فتنہ الخوارج کے لیے بھی کام کرتے ہیں، ملزمان سرینگر، راجستھان میں را نمائندوں سے متعدد بارمل چکے ہیں۔
ملزمان غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرکے را کے نمائندوں سے ملے، را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے بھیجے جاتے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے را کے ایجنٹوں کیخلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد نےمقدمہ درج کرلیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے، دو گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے، یہ دلخراش واقعہ ہے کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے۔