حکومت ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مراعات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی 4 تجاویز تیار

حکومتی ملازمین کی جانب سے 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم مالی دباؤ کے پیش نظر 10 سے 15 فیصد اضافہ ہی ممکن نظر آتا ہے۔ پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

n

ممکنہ اضافے کا فیصلہ مالی سال کے اختتام پر کیا جائے گا، جبکہ حتمی اعلان بجٹ تقریر کے دوران ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

حکومت نے گزشتہ برس بھی ملازمین کو 15 فیصد اضافہ دیا تھا، جبکہ پنشنرز کو 17.

5 فیصد اضافہ ملا تھا۔ اس سال بھی اسی طرح کے اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 26-2025: فری لانسرز کے حکومت سے کیا مطالبات ہیں؟

ماہرین کے مطابق، اگرچہ ملازمین کی خواہشات سے کم اضافہ ہوگا، لیکن موجودہ معاشی حالات میں یہ ایک معقول فیصلہ ہوگا۔ بجٹ میں ملازمین کے لیے دیگر مراعات جیسے طبی سہولیات اور ہاؤسنگ الاؤنسز میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجٹ 2025-26 پنشنرز سرکاری ملازمین

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین اضافے کی کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 544روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 650روپے کی سطح پر آگئی۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پنشن کٹوتی کے خلاف ریونیو سندھ ایمپلائز کی جدوجہد قابل تحسین ہے
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری
  • وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نمایاں اضافہ
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں بڑا اضافہ
  • سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافہ