مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
مالاکنڈ میں باٹا پہاڑی جنگل میں گزشتہ دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئی، بے قابو آگ نے تقریباً 8 کلو میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ سے جنگلی حیات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایف سی اہلکار، ریسکیو عملہ اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈبل کیبن گاڑی سمندر میں ڈوب گئی
کراچی میں سی ویو کے مقام پر سمندرمیں ڈبل کیبن گاڑی ڈوب کر الٹ گئی، حادثے کے کئی گھنٹوں بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے گاڑی کو نکال لیا۔
رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے سی ویو پرسمندرمیں ڈبل کیبن گاڑی ڈوبی، گاڑی ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورریسکیوٹیم نے گاڑی کو نکالا۔
ایس ایچ اوبوٹ بیسن محمد ریاض نیازی نے بتایا کہ ڈبل کیبن گاڑی مہران سومرو نامی شہری کی ملکیت ہے اور شہری صفورا اسکیم 33 کا رہائشی ہے۔
مہران سومرو نامی شہری بدھ اورجعمرات کی درمیانی شب فیملی کے ہمراہ سی ویو آیا تھا اور اپنی گاڑی سمندر کنارے لے گیا تھا۔
سمندر کا پانی چڑھنے اوراونچی لہروں کے باعث گاڑی پانی میں ڈوب کر الٹ گئی، جمعرات کی دوپہر ریسکیو 1122 کو موقع پرطلب کیا گیا۔
گاڑی کو نکالنے کے دوران رسی ٹوٹنے سے ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار معمولی زخمی بھی ہوا۔
انھوں نے بتایا کہ حادثے میں ڈبل کیبن گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گاڑی سوار تمام افراد محفوظ رہے، حادثے سے متعلق مزید بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔