بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن کا کہنا تھا کہ بھارتی وفد پاکستان کے خلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا اور انہوں نے ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دیا جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سیہٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے اور آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطالبات مانتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے آج اعلیٰ حکومتی حکام سے بھی مشاورت کی تھی تاکہ اس صورت میں حکمتِ عملی بنائی جا سکے۔