خیبرپختونخوا: وین کھائی میں گرنے سے بچی سمیت 2 خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے سرہ میلہ کے مقام پر منی وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوہاٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار افراد کوہاٹ سے پکنک منانے لوئر اورکزئی جا رہے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، آئی جی
فائل فوٹوانسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔