بجٹ آرہاہے‘اس بار حکمران قربانی دیں‘علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ عید کے بعد وفاقی و صوبائی بجٹ آئے گا۔ انہوں نے عیدالاضحی کے دوسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کہتے ہیں ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، اس بار اب حکمران قربانی دیں۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ٹیکس لگایا جاتا ہے، وہ ہم ادا کرتے ہیں، حکمران اس بار عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل میئر کی وجہ سے پورا شہر ڈمپنگ پوائنٹس بنا ہوا ہے، اور وہ اس تمام صورتحال کا ذمہ دار ہے۔ کراچی سب کے لیے کمیشن کا آماجگاہ بنتا جارہا ہے۔ میئر کراچی گلی محلوں میں جائیں، دیکھیں تعفن اٹھ رہا ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ میئر کراچی کا چونا لگانے کے علاوہ کیا کام ہے، ساڑھے 22 کروڑ کے الیکٹرک کے ذریعے بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔ چونا لگانے کی جگہ ماربل کا پاؤڈر لگایا جا رہا ہے، عوام کو چونے کے نام پر چونا لگایا جا رہا ہے۔ باتوں کا ٹورنامنٹ نہ چلائیں، کچھ کام کرلیں۔انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کراچی کا مشترکہ دورہ کرتے ہیں، اس دورے میں دیکھتے ہیں کہاں کہاں صورتحال بہتر ہے۔ انہوںنے کہا کہ نااہل میئر کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں پانی نہیں آرہا، ٹینکر سے پانی کی سپلائی دگنے ریٹ پر کی جا رہی ہے۔علی خورشیدی نے الزام لگایا کہ شہر میں پانی کے نام پر کرپشن کا گورکھ دھندہ چل رہا ہے، اس ساری کرپشن کا سرغنہ میئر کراچی ہے۔ لوگ پریشان ہیں، خدارا ان کے حال پر رحم کریں۔ آلائشوں کی صفائی کے نام پر کرپشن کا سلسلہ بند کریں۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت میئر کراچی کی کرپشن کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ میئر اس شہر کی تاریخ کا بدترین اور نااہل میئر ثابت ہوتا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو صاحب پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، اور مودی سرکار کی دہشتگردی کو بے نقاب کر رہے ہیں، لیکن ان کی جماعت کے میئر نے اس شہر میں لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی خورشیدی میئر کراچی نے کہا کہ انہوں نے کرپشن کا رہا ہے
پڑھیں:
27 ویں ترمیم منظوری، اتحادی ارکان کو اسلام آباد میں رہیں،حکومت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا مجوزہ بل جمعہ کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا، پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی بھجوادیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حکمران اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور دیگر پارٹیاں شامل ہیں۔