عید شکرِ خداوندی کے ساتھ اخوت،محبت و رواداری کا دن ہے‘جماعت اہلسنت
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،مفتی بلال قادری،علامہ شوکت حسین سیالوی،علامہ محمد اسحاق خلیلی،علامہ کامران رضوی،علامہ محمد میاں نوری،مولانا جمیل احمد امینی،مفتی عتیق اسماعیل ضیائی،مفتی شوکت علی خان،مولانا عاشق سعیدی،علامہ لائق سعیدی،مولانا ظہور حسینی،علامہ وزیر علی نقشبندی،علامہ فیصل رشید ،مولانا فخر الحسن شاہ کراچی کے مختلف مقامات پرعید کے بڑے اجتماعات سے اپنے خطاب میں کہاکہ کہ عید شکرِ خداوندی کے ساتھ اخوت،محبت و رواداری کا دن ہے ،آپس کے تمام گلے شکووں کو فراموش کر کے اتحا د و محبت کا عملی مظا ہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید ِ قرباں پر اپنی اَنا کو فنا کئے بغیر مقصدِ قربانی کا حصول مشکل ہے۔ عید الالضحیٰ میں قربانی اس عہد کی تجدید و اعتراف ہے کہ ہما را جینا مرنا اللہ کیلئے ہے ،زندگی کا مقصد دین اسلام کی سرفرازی ہے اور اس کیلئے کسی قربانی سے گریز نہ کرنا مقصد ِحیا ت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کا تقاضہ ہے کہ ہم بھی دین ِ اسلام ،ملک و ملت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہ کریں ،قربانی ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر رب کے صالحین بندوں نے انسانیت کی کایا پلٹ کر ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کر کے عدل و مساوات کی روشنی پھیلائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہما را دین ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔رب کے نزدیک پسندیدہ شخص وہ ہے جو دکھی ،غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے اور ان کی مشکلا ت کا مداوا کرے۔ نمازِ عید کے اجتماعات میں خصوصی طور پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی گئیں۔نیز جما عت اھلسنّت کے زیر اہتمام کئی مقامات پر اجتماعی وقف قربانی کا بھی اہتمام تھاجہا ں سے غریب افراد میں گوشت بھی تقسیم کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کہا ہے کہ گیارہ سال بعد ہونے والا اجتماعِ عام “بدل دو نظام” کے سلوگن کے ساتھ “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے آج ایک خصوصی بیان میں ضلع وسطی کی تمام ذمہ داران، ارکان اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پوری تیاری اور نظم و ضبط کے ساتھ اجتماعِ عام میں شریک ہوں۔ ہر کارکن یہ سوچ لے کہ میں ایک فرد نہیں ہوں بلکہ ایک تحریک کی نمائندہ ہوں۔ ناظمہ ضلع نے کہا کہ اجتماع میں شرکت اس بات کا عہد بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے نظام کے قیام کے لیے وقف کریں گے۔