پاک بھارت کشیدگی‘ گلابی نمک کی تجارت بند ہونے سے بھارتی تاجروں کو شدید نقصان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سے تجارت پر مکمل پابندی لگا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہمالیائی گلابی نمک (کھیوڑہ) کی درآمد بھی رک گئی ہے۔ اس فیصلے سے بھارت میں نمک کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
’الجزیرہ‘ کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر سے تعلق رکھنے والے نمک درآمد کنندہ وپن کمار کے مطابق وہ ہر سہ ماہی میں قریباً 2,500 ٹن نمک فروخت کرتے تھے، مگر تجارت بند ہونے سے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا ہے۔ بھارت میں یہ نمک مذہبی رسومات، کھانوں، لیمپوں اور سپا مراکز میں استعمال ہوتا ہے۔
ادھر کولکتہ اور دیگر شہروں میں اس نمک کی قیمت 80 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ پابندی سے پہلے یہ 45 سے 50 روپے میں دستیاب تھا۔
مزید پڑھیں: ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات میں اضافے کے لیے معاہدے پر دستخط
نمک کی کان پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے اور دنیا کی دوسری بڑی نمک کان ہے۔ بھارتی تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو متبادل ذرائع تلاش کرنے چاہییں، جبکہ پاکستانی برآمد کنندگان کا مؤقف ہے کہ بھارتی پابندی سے انہیں عالمی منڈی میں فائدہ ہوگا۔
تجارتی اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں بھارت نے پاکستان سے 74,000 ٹن سے زائد گلابی نمک درآمد کیا، جبکہ 2024 میں یہ مقدار صرف 642 ٹن رہ گئی۔ اب مکمل پابندی سے یہ تجارت قریباً ختم ہو چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امرتسر بھارت پاکستان کھیوڑہ کولکتہ ہمالیائی گلابی نمک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان کولکتہ گلابی نمک نمک کی
پڑھیں:
بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز نئی دہلی میں اہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔
امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال کر رہے تھے، دونوں فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم انہوں نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔
مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن کچھ مسائل پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا، خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ برقرار ہے۔
سنیل برتھوال نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے۔
یاد رہے کہ امریکی تجارتی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف لگا رکھا ہے اور اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت تجارتی ڈیل میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
Post Views: 5