لاہور۔سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالروف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔

پولیس  نے کہا کہ محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید ، نوید ، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آسٹریا، اسکول میں فائرنگ سے طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک

عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک آسٹریا کے جنوب مشرقی شہر گراز میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یورپ میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات امریکا کے مقابلے میں بہت کم ہوتے ہیں۔

لیکن حالیہ برسوں میں یورپ کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں پر ایسے حملوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے جو دہشت گردی سے منسلک نہیں تھے۔ پولیس نے ایکس پر ایک بیان میں گراز شہر میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال، پولیس آپریشن جاری ہے، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی وجہ یہ تھی کہ عمارت میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ اے ایف پی کی جانب سے فوری طور پر پولیس اور وزارت داخلہ کے حکام سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

پولیس ذرائع نے آسٹریا کی اے پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت صورتحال بہت غیر واضح ہے۔ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کاجا کالاس نے منگل کو فائرنگ کی خبروں پر خود کو شدید صدمے میں قرار دیا۔ کالاس نے ایکس پر لکھا کہ ہر بچے کو اسکول میں خود کو محفوظ محسوس کرنا چاہیے اور خوف اور تشدد سے آزاد ہو کر تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہونا چاہیے،میرے خیالات اس تاریک لمحے میں متاثرین، ان کے اہل خانہ اور آسٹریا کے عوام کے ساتھ ہیں۔

تقریباً 9.2 ملین آبادی والے اس ملک میں عوامی مقامات پر حملے بہت کم ہوتے ہیں، گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق، یہ دنیا کے دس محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے۔ جنوری 2025 میں، شمال مشرقی سلوواکیہ کے ایک اسکول میں 18 سالہ نوجوان نے ایک ہائی اسکول کے طالب علم اور ایک استاد کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ دسمبر 2024 میں، کروشیا کے شہر زغرب کے ایک پرائمری اسکول میں 19 سالہ نوجوان نے سات سالہ طالب علم کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا اور کئی دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔

دسمبر 2023 میں، پراگ کے مرکزی شہر کی ایک یونیورسٹی میں ایک طالب علم کے حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے۔ اسی سال چند ماہ قبل، بلغراد کے مرکز میں ایک 13 سالہ بچے نے ایک ایلیمنٹری اسکول میں آٹھ ہم جماعتوں اور ایک سکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، اس واقعےمیں چھ بچے اور ایک استاد بھی زخمی ہوئے، شوٹر نے پولیس سے رابطہ کیا، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات، دو افراد زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے
  • مٹیاری: ملاح اور چوہان برادری کے درمیان تنازع،فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • کراچی؛ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
  • آسٹریا، اسکول میں فائرنگ سے طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک
  • آسٹریا میں اسکول طالب علم کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک 
  • سکھر ،روزتھانہ آباد کی حدود میں پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک
  • گلشن راوی کے معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی
  • لیہ، زائرین کی تیز رفتار بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی