خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا: مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم—فائل فوٹو
مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔
ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ کا حجم تقریباً 2000 ارب روپے سے زیادہ ہوگا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔
مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کےلیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنر نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کی منظوری دے دی
—فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کی منظوری دے دی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔
نئی کے پی کابینہ اراکین کی حلف برداری تقریب آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کابینہ اراکین سے حلف لیں گے۔
10وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ 10وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔
ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔