کراچی میں آج شدید گرمی؛ تیز ہوائیں کب چلیں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے جب کہ تیز سمندری ہوائیں چلنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج موسم مجموعی طور پر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں جن کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہ سکتی ہے۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، اس دوران شہریوں کو شدید حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں جاری گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، ہائیڈریٹ رہیں اور بزرگوں و بچوں کو خاص طور پر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔