حکومت نے سارا ریلیف پارلیمنیٹرینز کو دیا جبکہ عام عوام کو کچھ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کوئی بھی ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکی ہے، حکومت نے سارا ریلیف پارلیمنیٹرینز کو دیا جبکہ عام عوام کو کچھ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بہنوں کی 40 منٹ تک ملاقات، علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے اہم سوال پوچھ لیا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے بینظیر انکم اسپورٹ پراگرام کے 313ارب روپے مستحقین میں تقسیم نام پر ضائع کردیے، آپ نے بیت المال کے ذریعے 7 ارب روپے ضائع کردیے، آپ نے روٹی سب کے لیے بھی کروڑوں روپے دے دیے، اس کے باوجود بہاولپور میں ایک خاتون بھوک سے مرگئی۔
حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی کم ترقی یافتہ ممالک میں بھی پاکستان سب سے زیادہ نیچے ہے انہوں نے BISP اور بیت المال میں پیسے رکھے اس کے باوجود بہاولپور میں خاتون جاں بحق ہو گئی ۔
بیرسٹر گوہر pic.
— Ch Kashif Ali Arain (@ChKashifArain) June 10, 2025
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو سیاست سے بالاتر ہرکر کرنی ہوتی ہیں، حکومت کو ڈیلیور کرنا چاہیے اور عام عوام کو کچھ دینا چاہیے، حکومت کا دعویٰ ہے کہ معاشی شرح نمو بڑھ رہی ہے، کم ترقی یافتہ ممالک میں بھی پاکستان کی شرح نمو سب سے زیادہ نیچے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی بھی ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکی ہے، حکومت نے سب سے بڑی کابینہ رکھی، پارلیمینٹرینز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے، سارے پیسے ادھر دے دیے اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر حکومت نے عوام کو نے کہا
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فائل فوٹوادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔