مالی سال 2025-26 کی بجٹ تقریر شروع، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک کا اضافہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 2025-26 کا 17 ہزار 573 ارب سے زائد حجم کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں 7 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے تقریر کے آغاز میں کہا ہے کہ میرے لیے بجٹ پیش کرنا اعزاز کی بات ہے، حالیہ دنوں ہمیں بھارت کے ساتھ سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑا جس کا قوم نے مل کر مقابلہ کیا۔ اب ہماری توجہ معاشی خوشحالی کی جانب مرکوز ہے۔ ہم نے معاشی بحالی، اصلاحات اور کامیابی کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ملک کے دفاعی اخراجات کے لیے 25 سو 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 جاری کردیا، جی ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ
یہ بھی پڑھیے: وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی 4 تجاویز تیار
یہ بھی پڑھیے: دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل جہاز گرائے، وزیراعظم شہباز شریف
بجٹ پیش ہونے سے کچھ دیر قبل وفاقی کابینہ نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی تھی۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کردی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Budget 2025-26 Fiscal Year 2025-26 بجٹ 2025-26 بجٹ اجلاس بجٹ تقریر مالی سال 2025-26 وزیر خزانہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجٹ اجلاس مالی سال 2025 26 مالی سال 2025 26
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔