سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس ،22عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے کے 22 عارضی ملازمین کی مستقلی کو سپریم کورٹ میں زیر التوا اپیل کے حتمی فیصلے تک مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مستقبل میں چیئرمین سی ڈی اے نے ملازمین کی پرموشن اور مستقلی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کی پالیسیوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری جس کو ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کیلئے سی ڈی اے بھرپور کاوشیں کررہا ہے۔ اس سلسلہ میں سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ونگ نرسری کے زیر اہتمام لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے حوالے سے تیکنیکی اور پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کے امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اس سلسلہ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کے متعلقہ شعبہ سے الحاق کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرے تاکہ سی ڈی اے کی ماڈل نرسری میں ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے جس میں بی ایس ڈگری کے ساتھ ساتھ ایک سالہ ڈپلومہ پروگرامز کے اجرا کو ممکن بنایا جاسکے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف اسلام آباد کے گرین ایریاز کو مزید خوبصورت بنانے کے علاہ نوجوانوں کو جدید ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کے شعبوں میں تربیت دے کر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا یہ اقدام شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے اصولوں کو بھی فروغ دے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ کے ساتھ قائم ہونے والا لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر انسٹیٹیوٹ نہ صرف بہترین ریسرچ سینٹر ہوگا بلکہ عملی تربیت کے نتیجے میں سی ڈی اے کو بہترین ہارٹیکچر لینڈ سکیپنگ ایکسپرٹس میسر ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ بجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں وفاقی بجٹ ،پراپرٹی کے کاروبار پر ریلیف، سپرٹیکس میں کمی کا اعلان، وفاقی بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ حکومت کا درآمد شدہ ، سمگل گاڑیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر سب نیوز پر یہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حکومت پر تنقید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے بورڈ

پڑھیں:

پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
  • ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا
  • پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
  • بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد
  • وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر
  • سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ
  • میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ