پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 100 انڈیکس کی نئی تاریخی بلندی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر بند ہوا ہے۔100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 122611 کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح بنائی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے 21.8 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 14768 ارب روپے ہے۔
خیال رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائدکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 4898 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔