بجٹ کس سوچ سے بنایا گیا وہ سمجھ نہیں آرہی، زبیر موتی والا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ 26-2025ء پیش کیے جانے کے بعد ردعمل دیا ہے۔
پوسٹ بجٹ کانفرنس میں زبیر موتی والا نے کہا کہ بجٹ کس سوچ کے ساتھ بنایا گیا، وہ سمجھ نہیں آرہی ہے، حقیقی بجٹ دستاویز سے سامنے آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 26-2025ء کی بجٹ تجاویز کیموفلاج ہیں، ٹیکس ہدف معاشی نمو نہ ہونے کے سبب پورا نہیں ہوا۔
زبیر موتی والا نے یہ بھی کہا کہ اس سال نمو بڑھانے کی کیا تجویز ہے نظر نہیں آرہی، ای ایس ایف اچھی اسکیم تھی، اس پر بھی ٹیکس لگا دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیدواری لاگت کی بات نہیں ہوئی، برآمدات صنعت کو بڑھانی ہے اس کا ذکر نہیں کیا، بجلی کے ریٹ کم کیے ہیں لیکن صنعت گیس پر چلتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔
نارووال کے موضع لیسر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، تعلیم اور ترقی سے علاقے میں تبدیلی لائے ہیں، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط بلدیاتی ادارے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال آپ اس ملک کے کرتا دھرتا رہے، بتائیں کیا کیا؟ صرف نوجوان نسل کو چور چور کہنا اور گالی دینا سکھایا۔
اس سے قبل آر ایل این جی کنکشنز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہاں کے سیاست دان پاکستان کا نام لے کر عوامی جذبات بھڑکاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیے سے ووٹ لینے کی کوشش بھارت کی سیاسی کمزوری ہے۔