اسرائیلی انتہاپسند وزراء پر برطانیہ سمیت 5 ممالک کی پابندیاں عائد
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطینیوں پر تشدد کے لیے اُکسانے کے خلاف برطانیہ،ناروے،کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اسرائیل کے دو انتہاپسند وزرا پر پابندیاں عائد کر دیں۔
اسرائیلی وزیر بیزالل اسموٹرچ اور اتمار بن گویر پر پانچوں یورپی ممالک کے سفر پر پابندی عائد ہوگی اور ان کے یورپی ممالک میں موجود اثاثے بھی منجمد ہوجائیں گے۔
یہ پابندی برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ناروے نے لگائی ہے، اسرائیل نے وزرا پر یورپی اور دیگر ملکوں کی پابندیوں کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔