وزیر خزانہ نے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کی نوید سنادی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
مالی سال 26-2025ء کی بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ موجودہ سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں اعتراف کیا کہ ہم آدھے سے زائد ممکنہ ٹیکس سے محروم تھے ، ایف بی آر نے پاکستان میں ٹیکس گیپ کا تخمینہ ساڑھے 5 ٹریلین روپے لگایا ہے۔
تقریر میں مزید کہا گیا کہ موجودہ سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائرہ 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ ترسیلات زر میں موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 31 فیصد اضافے کے بعد 31 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے 1 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں اس سال سرپلس کرنٹ اکاؤنٹ 1 اعشاریہ 5 ارب ڈالر متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر تک پہنچ سال کے
پڑھیں:
اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسحٰق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔