بجٹ 26-2025: اعلیٰ تعلیم کیلئے ساڑھے 39 ارب روپے مختص
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
وفاقی بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کیلئے انتالیس اعشاریہ پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں 11 نئے دانش اسکول بنانے کا بھی اعلان کیا گیا، ان میں سے تین دانش اسکول آزاد کشمیر، تین گلگت بلستان، چار بلوچستان اور ایک اسلام آباد میں قائم ہوگا، اس مقصد کے لیے 9 اعشاریہ 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے بھی 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ارب روپے مختص
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔