لاکھوں لوگوں نے عیدالاضحی کی چھٹیوں میں خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77 ہزار 5 سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے۔
ترجمان ٹوراز اتھارٹی محمد سعد کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔ ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے عیدالاضحی پر بہترین طریقے سے سیاحوں کی مدد کی۔ ڈی جی حبیب اللہ عارف کا کہنا ہے کہ ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ ضم اضلاع میں بھی کثیر تعداد میں سیاح آئے، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا سیاحوں نے ایک لاکھ
پڑھیں:
ویتنام میں سیاحوں کی بس کے خوفناک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 12 زخمی
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی سے دانانگ کی طرف جانے والی سیاحتی بس صوبہ ہاتین میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور لمحوں میں خوشیوں سے بھری ایک سواری قیامت کا منظر بن گئی۔
تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 10 مسافر ہلاک ہوگئے جن میں 2 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
مسافر بس حادثے میں کم از کم 12 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
افسوسناک واقعے پر ویتنام کے وزیرِاعظم نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ ویتنام میں رواں برس اب تک 5 ہزار 24 افراد ٹرفیک حادثات میں ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی سالانہ تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔