فنانس ایکٹ کے تحت ایف بی آر کے ا ختیارات میں مزیداضافہ تجویز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی زد پر آئیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-2026 کے وفاقی بجٹ میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ایف بی آر کے اختیارات ایس ایچ اوز کے برابر کرنے کی تجویز دی ہے۔ فنانس ایکٹ کے تحت ایف بی آر افسران کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ایس ایچ او کی طرز کے اختیارات دینے، چارٹرڈ اکانٹنٹ کمپنیوں،آڈٹ کمپنیوں کے دفاتر کی انسپیکشن کی اجازت سمیت دیگر اختیارات دینے کی تجویز دیدی ہے۔اس کے علاوہ گاڑی یا جائیداد کی خریداری کیلئے پچھلے سال کے ٹیکس گوشوارے میں 130 فیصد آمدنی کو لازمی قراردیدیا ہے اور اس کیلئے خریدار کو ایف بی آر کو درخواست دینا ہوگی جس میں یہ بتانا ہوگا کہ جتنی مالیت کی گاڑی یا جایئداد خریدی جارہی ہے اس کی مالیت کے 130 فیصد کے برابر رقم انکی بیوی یا بچوں کے پاس موجود تھی اور اسے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کررکھا ہے۔

اس کے علاوہ فنانس بل کے ذریعے ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی اجازت دی جارہی ہے۔اس قانون کے تحت بینک ایف بی آر کے فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر بینکوں میں رقوم جمع کروانے کیلئے آنے والے لوگوں اور اسی طرح میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کیلئے آنے والوں کے ٹیکس گوشواروں میں دی جانیوالی معلومات کے ساتھ ری کنسائل کرے گا اور جن لوگوں کی بینکوں میں جمع کروائی جانیوالی رقوم یا انویسٹمنٹ کی رقوم انکی ٹیکس ریٹرن میں دی جانیوالی معلومات سے مطابقت نہیں رکھتی ہونگی تو بینک انکے بارے میں ایف بی آر کو آگاہ کرے گا اور پھر ایف بی آر انکے خلاف کاروائی شروع کرسکے گا۔

اسی طرح کوئی بھی نان ٹیکس فائلر جائیدا یا گاڑیوں کی خرید و فروخت نہیں کرسکے گا اور نہ ہی بینک اکاونٹ رکھ سکے گا، اگر کوئی نان رجسٹرڈ بینک اکاونٹ چلاتا ہے تو ایف بی آر متعلقہ بینک کو کہہ کر اکاونٹس بند کرواسکے گا۔ اس سے پہلے صرف ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلئے ایف بی آر کو اختیار تھا کہ بینک اکاونٹس منجمد کرواسکے اس کے علاوہ سیکشن 58 سی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے انکم ٹیکس گوشوارے بنانے والی چارٹرڈ اکاونٹنٹ فرمز اور آڈٹ فرمز کے دفاتر تک بھی رسائی دینے کے اختیارات تجویز کئے ہیں۔

اگر ایف بی آر کو لگے کہ کسی ٹیکس دہندہ کے ٹیکس گوشوارے میں دی گئی معلومات میں کسی قسم کا کوئی فرق ہے تو اس ٹیکس دہندہ کے گوشوارے تیار کرنیوالی فرم کے دفتر کی انسپکشن کی جاسکے گی تاکہ ریکارڈ چیک کیا جاسکے کہ فرم یا کمپنی نے کس ریکارڈ کی بنیاد پر انکم ٹیکس ریٹرن تیار کی ہے۔

اسی طرح سیلز ٹیکس فراڈ کی وضع کردہ تعریف میں بھی ترمیم کردی گئی ہے اب سیلز ٹیکس فراڈ میں معاونت کو بھی نہ صرف قابل گرفت جرم قرار دیدیا گیا ہے۔اسی کے ساتھ ٹیکس فراڈ میں معاوت کرنے والے شخص کمپنی یا فرم کے ذمہ داران کو گرفتار بھی کیا جاسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قانون کی زد میں بھی ٹیکس وکلا، چارٹرڈ اکاونٹنٹس، ٹیکس کنسلٹنٹس سمیت دیگر وہ تمام لوگ آئیں گے جو ٹیکس دہندگان کے ٹیکس ریٹرنز، ٹیکس، ریفنڈ کلیمز، ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کلیمز سمیت دیگر اسٹیٹمنٹس بناتے ہی۔

ں اسی طرح کارگو ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے ایف بی آر کو چینی سمیت دیگر اشیا کی فیزکلی مانیٹرنگ کے اختیارات بھی دیئے جارہے ہیں۔ای کامرس پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہر قسم کی آن لائن شاپنگ مہنگی ہوجائے گی اور ای کامرس کے ذریعے ہونیوالی ٹرانزیکشنز پر کوریئر کمپنیاں، کریڈٹ کارڈ و ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے رقوم وصول کرنے والے بینک و دیگر ادارے بطور ود ہولڈنگ ایجنٹس اشیا کی ترسیل کے وقت رقم کی وصولی کے ساتھ اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس وصول کرکے ایف بی آر کو جمع کروائیں گے۔

اسی طرح ٹک ٹاک، سوشل میڈیا، یو ٹیوبر، فری لانسرز، انسٹا گرام، فیس بک، ٹیوٹر سمیت ہر قسم کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اشتہارات بارے بھی یہ پلیٹ فارم ہر تین ماہ بعد انکی تمام تر تفصیلات ایف بی آر کو جمع کروائے گا۔ جو سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم یہ تفصیلات فراہم نہیں کریں گے ایف بی آر کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ معلومات فراہم نہ کرنے والے فیس بک،ٹک ٹاک،انسٹا گرام سمیت ان تمام ڈیجیٹل پلیٹ فار م کی طرف سے بیرون ملک بھجوائی جانیوالی رقوم روک دے اور اس کیلئے اسٹیٹ بینک کے ذریعے ان رقوم کی بیرون ملک منتقلی رکوائی جاسکے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ میں معمولی بچت والے گھرانوں کو مگرمچھوں کے آگے ڈالا گیا: سلمان اکرم راجہ بجٹ میں معمولی بچت والے گھرانوں کو مگرمچھوں کے آگے ڈالا گیا: سلمان اکرم راجہ نیتن یاہو کو بتائیں ‘اب بہت ہو چکا’؛ سابق اسرائیلی وزیرِاعظم کی ٹرمپ سے اپیل بجٹ 26-2025 : سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص بجٹ 2025-2026: مالیاتی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد وفاقی حکومت کی دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے: مولانا طارق جمیل کا ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فنانس ایکٹ کے ایف بی آر کے سوشل میڈیا کے تحت

پڑھیں:

شہری 804 نمبر والی گاڑی منہ مانگی قیمت پر خریدنے کو تیار، سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی لگادی

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل جانے کے بعد ’قیدی نمبر 804‘ کی اصطلاح تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں میں ان سے محبت کی وجہ سے عام ہو گئی ہے۔

اسی نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں، جیولری، چپل، جیکٹس اور دیگر سامان بھی مارکیٹ میں موجود ہے اور جس چیز پر 804 لکھ دیا جائے پی ٹی آئی کے دیوانوں میں اس کی ڈیمانڈ بھی بڑھ جاتی ہے اور وہ منی مانگی قیمت میں اسے خریدنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ ایسی کئی اشیا کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی گاڑی کا نمبر 804، ویڈیو وائرل

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ پر 804 لکھا ہوا ہے۔ صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر یہ 804 نمبر کی گاڑی سامنے آئی ہے۔ یہ گاڑی جس کی بھی ہے مجھ سے رابطہ کرے میں منہ مانگے داموں پہ خریدنے کے لیے تیار ہوں۔

گاڑی والے تک پہنچائے ویڈیو ????

پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر یہ 804 نمبر کی گاڑی سامنے آئی یہ گاڑی جس کی بھی ہے مجھ سے رابطہ کرے میں منہ مانگے داموں پہ خریدنے کیلئے تیار ہوں !! pic.twitter.com/48q3Gj0hH4

— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) July 24, 2025

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ خالد اعوان لکھتے ہیں کہ میرے پاس 804 نمبر کے 5 ہزار والے 2 فریش نوٹ ہیں کتنے میں خریدو گے۔

میرے پاس 804 نمبر کے 5 ہزار والے 2 فریش نوٹ ہیں کتنے میں خریدو گے

— Khalid Awan (@KhalidA03043660) July 24, 2025

تنویر احمد لکھتے ہیں کہ یہ نمبر گاڑی میرے ایک دوست کی ہے میڈیا کی حد تک اس کو کئی افراد نے خریدنے کی کوشش کی ہے لیکن حقیقت میں کوئی خریدار نہیں ہے۔

یہ نمبر گاڑی میرے ایک دوست کی ہے میڈیا کی حد تک اس کو کئی افراد نے خریدنے کی کوشش کی ہے حقیقت میں نہیں۔ https://t.co/JfhU3clJzZ

— Tanvir Ahmad (@Tanvir0019) July 24, 2025

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اتنا ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں 5 لاکھ مجھے دو میں یہی نمبر لگوا دیتا ہوں۔

اتنا ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں پانچ لاکھ مجھے دو میں یہی نمبر لگوا دیتا ہوں https://t.co/TOtU6dP4xy

— Haroon Tahir awan???? (@HaroonTahirPMLN) July 25, 2025

عامر خان نے 804 نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ پسند کر لیں ہم آپ کو گاڑی بک کروا دیتے ہیں۔

ٹھیک ہے بھائی آپ ان 6 گاڑیوں میں پسند کر لیں ہم آپکو بک کروا دیتے ہیں۔ دو گاڑیاں اگلے پوسٹ میں pic.twitter.com/1BL896vfYN

— Amir Khan (@AnadilKTK) July 24, 2025

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ آپ گاڑی کا نمبر سرچ کریں گے تو اس کا نام وغیرہ آ جائے گا اور اس نمبر پلیٹ کے لیے گاڑی خریدنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایکسائز کی سائٹ پر بولی لگتی ہے آکشن میں پیسے دے کر نمبر خرید لیں۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 804 نمبر پلیٹ والی  کئی گاڑیاں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

804 پی ٹی آئی عمران خان قیدی نمبر 804 نمبر پلیٹ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ’’گدھے کے گوشت‘‘ کی فروخت کا معاملہ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
  • غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی دعوت
  • دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں، طلال چودھری
  • ایک اور معروف ٹک ٹاکر گھر میں مردہ پائی گئیں؛ 2 افراد گرفتار
  • سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا، طلال چوہدری
  • بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد کوچ مائیک ہیسن کا سوشل میڈیا پر اہم بیان
  • ’بلیک پرل‘ نامی گھوڑا پیانو بجا کر بچی کو ہوش میں لے آیا، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل
  • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو چلتی کار پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا
  • شہری 804 نمبر والی گاڑی منہ مانگی قیمت پر خریدنے کو تیار، سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی لگادی
  • عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل