بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 21فیصد اضافے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلا م آباد(صباح نیوز)حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے مطابق بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔بی آئی ایس پی کے تحت کفالت پروگرام کو ایک کروڑ خاندانوں تک توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کی جا سکے۔اس کے علاوہ تعلیمی وظائف پروگرام کو بھی بڑھایا جا رہا ہے، جس کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
القرآن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قرآن و حدیث
گلزار