موبائل مارکیٹس میں جعلی ا سمارٹ فونز کی فروخت کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کی متعدد موبائل مارکیٹس میں جعلی اسمارٹ فونز فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی ہے کہ شہریوں کو جعلی یا ناقابل اعتبار موبائل فونز بیچے جانے سے متعلق شکایات میں اضافہ ہوا ہے، فروخت ہونے والے فون ری کنڈیشن یا پیچ فونز ہوتے ہیں جنہیں نیا بناکر پیش کیا جاتا ہے، پیچ فون وہ موبائل ہوتے ہیں جو پی ٹی اے سے منظور شدہ فون نہیں ہوتے بلکہ ان میں مختلف آئی ایم ای آئی استعمال کرکے ایک نیا فون بنایا جاتا ہے، یہ فون بظاہر بالکل نئے لگ رہے ہوتے ہیں، یہ فونز سستے کرکے بیچ دیے جاتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایک شہری کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جو پرانے فون کی ا سکرین مرمت کرانے کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ پہنچا تو وہاں دکاندار نے اسے مشورہ دیا کہ وہ مرمت کی بجائے نیا ڈبہ پیک فون خرید لے جس پر شہری نے اضافی پیسے دیے اور نیا فون خرید لیا لیکن نیا فون ایک دن بعد پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بند کردیا تو پتا چلا کہ وہ ایک پیچ فون تھا اور اس ماڈل کے فون بننا بند ہوچکے ہیں، کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مداخلت پر دکاندار نے شہری کو پیسے واپس کردیے تاہم اس جیسے کئی افراد اس قسم کے فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب بھی کوئی فون خریدنے جائیں تو سب سے پہلے ہمیشہ فون کی آفیشل وارنٹی چیک کریں جو زیادہ تر برانڈز ایک سال کی دیتے ہیں، آئی ایم ای آئی نمبر پی ٹی اے سے فوری چیک کریں کہ فون رجسٹرڈ ہے یا نہیں جو *8484# پر ڈائل کرکے چیک کیا جا سکتا ہے، ایسے ماڈلز نہ خریدیں جو مارکیٹ میں بند ہو چکے ہوں یا جو کمپنی کی ویب سائٹ پر درج نہ ہوں، دکاندار سے رسید ضرور لیں اور واضح طور پر تحریر کرائیں کہ فون نیا رجسٹرڈ اور برانڈڈ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک جعلی مقابلے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے داچھی گام میں ایک جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی حکام نے شہدا کی شناخت کیے بغیر ہی انہیں 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کا مبینہ ملزم قرار دے دیا۔
واقعے پر مقامی آبادی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جنہوں نے نوجوانوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر عسکریت پسند ظاہر کرنے کے لیے جعلی مقابلے میں نشانہ بنایا گیا۔
ادھر سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے مقبوضہ کشمیر میں ایک نیا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد مقبوضہ وادی میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو طاقت کے زور پر کچلنا اور بھارت میں نریندر مودی حکومت کی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اس کارروائی کو ایک بڑی فوجی کامیابی کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے تاکہ اس سے قبل ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر اٹھنے والی تنقید کو کم کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جعلی مقابلہ کشمیری نوجوان شہید مقبوضہ کشمیر وی نیوز