ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، ضلعی صدور وجنرل سیکریٹریز کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر ضمیر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سندھ کے ضلعی صدر و جنرل سیکریٹری سمیت مرکزی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس سے پر مرکزی جنرل سیکریٹری رشید کھوسو، نائب صدر مسعود بھٹی، فنانس سیکریٹری عبدالحق میمن، جوائنٹ سیکریٹری نگہت عباس، ضلع سکھر کے صدر محمد بخش مہر، ضلع شکار پور کے صدر عبدالحمید بھرچوند، ضلع تھر پارکر کے صدر محمد نواز خاصخیلی، جنرل سیکریٹری محمد ابراہیم، ضلع حیدرآباد کے صدر شیف اللہ خاصخیلی، ضلع جامشورو کے صدر گل حسن اور ضلع جیکب آباد کے آرگنائزر ابرار احمد قریشی نے خطاب کیا۔اجلاس سے مرکزی صدر ضمیر خان نے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز کے دیرینہ مسئلہ بینویل فنڈ ریٹائرڈ ملازمین کو نہ دینے پر سندھ حکومت کے اس رویے کی سخت مذمت کی انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز حق کے لیے اب تحریک چلائی جائے گی،اس سلسلے میں اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ پورے سندھ میں 16جون 2025ء کو تعلقہ کی سطح پرجبکہ 25جون کو تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اس کے بعد کراچی میں ایک بڑا احتجاجی دھرنہ دیا جائے گا، مرکزی صدر ضمیر خان نے کہا کہ سندھ حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جو اب ناقابل برداشت ہوچکا ہے اس لیے اب گورنمنٹ ریٹائرڈ ملازمین پورے سندھ میں احتجاجی مظاہروں کے بعد کراچی میں ایک بڑا دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اب تک پرامن طور اپنے مطالبات پر احتجاج کرتے آئے ہیں لیکن اتنا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی ہمارا گروپ انشورنس و بنونیل فنڈ کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جب کے ان فنڈز کی ادائیگی کے لیے حکومت سندھ کو کسی قسم کے بجٹ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر ماہ ملازمین کی تنخواہوں سے کڑوروں روپیہ حکومت سندھ کے خزانے میں آتا ہے۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ریٹایرڈ ملازمین کے بینویل فنڈ ادائیگی فوری طور پر کی جائے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین کے صدر
پڑھیں:
۔ 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ‘آئی جی کوبریفنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ سیف سٹی پروجیکٹ، ای چالاننگ اور پولیس ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء کواین آر ٹی سی حکام اور ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت نصب کیے جانے والے 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ۔