اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پور ے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور علی امین گنڈاپور سے کہا کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سلمان اکرم راجا سمیت کسی وکیل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے بھی آج باہر بٹھائے رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے بجٹ پر کہا ہے دو طبقے پھر پس جائیں گے، تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا، بانی نے کہا ہے کے پی بجٹ فری بجٹ ہوگا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت ملنی چاہیے اور کہا ہے وہ پارٹی کے سربراہ ہیں، ان کے بغیر بجٹ کی ایلوکیشن نہیں ہوسکتی۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ چار پانچ لوگوں کو مشاورت بھی نہیں کرنے دیتی، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شرط بھی ہے وہ اپوزیشن میں پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے پوری قوم کو احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کا کہا ہے اور پورے ملک میں احتجاج ہوگا، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد رول آف لا کو دفن کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے لیے جیل میں ہے، بانی کو کہا جارہا ہے 17 سیٹوں والی حکومت کو قبول کرلو، بانی کو کہا جارہا ہے اپنے لیے ڈیل کریں عوام کی بات نہ کریں۔

عمران خان کی بہن نورین خان نے جیل انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی ہے، ہماری ملاقات جس کمرے میں کرائی گئی وہاں پنکھا اور اے سی بند تھا اور بانی پی ٹی آئی کو جمعے کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی جاتی ہے۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کی علیمہ خان نے کہا کہ کہ بانی کی بہن کہا ہے

پڑھیں:

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اختلافات شدید تحریک انصاف گلگت بلتستان انٹری نواز شریف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان